اتوار,  05 جنوری 2025ء
نئے سال 2025 سے متعلق آصفہ بھٹو کا اہم ٹویٹ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کی خاتون اول پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصف بھٹو نے نئے سال 2025 سے متعلق اہم ٹویٹ کیا ہے۔

سال 2024 کا سورج غروب ہونے والا ہے اور پوری پاکستانی قوم نئے سال کی آمد کا جشن شاندار طریقے سے منانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس موقع پر پی پی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کا اہم ٹویٹ سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایک پر اپنے ٹویٹ میں ملک کی خاتون اول آصفہ بھٹو نے پاکستانی قوم کو نئے سال کا جشن امن کے ساتھ منانے کا پیغام دیا ہے۔

آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سال نو کی آمد کو ذمہ داری سے منانا یاد رکھیں۔ ہوئی فائرنگ صرف لاپروائی ہی نہیں بلکہ جان لیوا بھی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آپ کی چلائی ہوئی گولی ایک معصوم زندگی کا خاتمہ کر سکتی ہے اور جشن کو بے ہودہ سانحات میں تبدیل کر سکتی ہے۔ اس لیے نئے سال کو امن کے ساتھ منائیں۔

واضح رہے کہ ہر سال پاکستان بھر میں نئے سال کے جشن میں جہاں آتشبازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، وہیں بے دریغ ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی ہے۔ ہر سال درجنوں افراد ان ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے یا زندگی بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔

مزید خبریں