اتوار,  05 جنوری 2025ء
محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ آشیر باد سے ضلع بھر میں پٹرول ایجنسیاں چل رہی ہیں 

سول ڈیفنس میں سو کے قریب ڈیلی ویجز اور مستقل ملازمین کے باوجود کارکردگی زیرو،غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ضلع حافظ آباد میں محکمہ سول ڈیفنس میں مبینہ رشوت کا کمال یا سیاسی پست پناہی کا کمال گرجا موڑ پر قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں پر استغاثہ کے بعد چند دن بند رہنے کے بعد پھر سے کھل گئیں ہیں اور دھڑلے سے دھندہ ناقص پٹرول، کم پیمانہ، زائد ریٹ پر دے رہے ہیں.جبکہ ضلع بھر میں یہی صورتحال ہے.جو ضلعی انتظامیہ سول ڈیفنس و دیگر تمام متعلقہ اتھارٹیز کے ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے تمام ضلعی انتظامیہ مل بھی اس کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی،سول ڈیفنس میں سو کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی ہیں جبکہ مستقل ملازمین الگ سے ہیں.محکمہ سول ڈیفنس کارکردگی کے حوالے سے زیرو، سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالنے والوں کا احتساب کس نے کرنا ہے محکمہ سول ڈیفنس کے ملازمین کہاں ہیں یا گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں ایک بڑا سوالیہ نشان ہے. سرکاری محکموں پر ملازمین کا بوجھ جن کا کوئی کام نہیں ہے.غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کرنے کے لیے مالک دوکان کیخلاف بھی استغاثہ اور بھاری جرمانہ کرنے کی ضرورت ہے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر ناقص پٹرول، کم پیمانہ زائد ریٹس لیا جاتا ہے جو موٹرسائیکلز کے انجن کو تباہ کر دیتا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہونے کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں چل رہی ہیں جو سب کی ملی بھگت کا ثبوت ہے اگر یہ بند نہیں کرنی تو کوئی ایسا میکنزم بنایا جائے جس یہ قانون کے مطابق پورا پیمانہ، کنٹرول ریٹس اور ٹیکس نیٹ میں آ جائیں جو اس وقت ٹیکس کی مد میں بھی لاکھوں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں

مزید خبریں