اتوار,  05 جنوری 2025ء
پے درپے شکست ، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) پے درپے شکستوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کیخلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، وہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچواں ٹیسٹ میچ ان کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

واضح رہے کہ روہت شرما نے رواں سال جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں