اتوار,  05 جنوری 2025ء
نیشنل ہائی وے پر رحیم یار خان سے سکھر جانے والی مسافر بس الٹ گئی

گھوٹکی(روشن پاکستان نیوز) اوباڑو کموں شہید قومی شاہراہ کے مقام پر دھند کی وجہ سے ایک مسافر بس الٹ گئی۔

مسافر بس رحیم یار خان سے سکھر جا رہی تھی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تمام مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

مزید خبریں