اتوار,  05 جنوری 2025ء
ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے،ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا جاتا ہے۔

ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا،قبضے سے 17 پاسپورٹس ، موبائل فون اور چیک بکس برآمد ہوئیں،ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہے۔

ڈائریکٹر فیصل آباد زون کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا سال نو کے حوالے سے سیکیورٹی پلان، ہوائی فائرنگ، آتشبازی اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں

مزید خبریں