هفته,  04 جنوری 2025ء
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا کیس ہار گئے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا کیس ہار گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے فیصلے کی اپیل پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،مین ہیٹن کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ پر 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

1996میں امریکی صحافی خاتون نے ٹرمپ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا،2022میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے نئے صدر کا حلف اٹھانا ہے ، وہ دوسری مرتبہ امریکی صدارت کا حلف اٹھائینگے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے: ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل

مزید خبریں