هفته,  04 جنوری 2025ء
عمران خان نے واضح کیا ڈیل نہیں کر رہے ، کیسز کا سامنا کریں گے، علیمہ خان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈیل نہیں کر رہے بلکہ تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔

پیر کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے نو مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والوں  کے کیسز کیوں ختم کر دیئے گئے جبکہ انہوں نے 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے ڈیل کی کیا ضرورت ہے ، میں ہر کیس لڑوں گا، 9 مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی چرائی ہے اور جنہوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسزمعاف کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں بھی نہیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں؛ جسٹس منصور علی شاہ نے نئے جوڈیشل سلک روٹ کی تجویز دے دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے، القادر یونیورسٹی کیس میں 6 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کو انہوں نے سزا سنانی ہے لیکن یہ دونوں کیسز اعلیٰ عدالتوں سے ختم ہو جائیں گے۔

مزید خبریں