هفته,  04 جنوری 2025ء
مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجراءخوش آئند ہے،اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے،مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مدرسہ کی رجسٹریشن پر اختلافات کو اسی طرح ختم کیا جا سکتا تھا،حکومت نے انتہائی محتاط انداز میں مدارس رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا۔

مزید پڑھیں؛   لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو تمام دارالامان سے مرد ملازمین ہٹانے کا حکم دیدیا

ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں،جو مدارس کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہیں ان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے، اس پر مزید سیاست نہ کی جائے۔

مزید خبریں