هفته,  04 جنوری 2025ء
کراچی کی سڑکیں کلیئر کر دیں نہیں توسڑکیں بند کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے، پولیس چیف

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پولیس چیف  جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پورےشہرکےنظام کواحتجاج کےنام پرمفلوج کرناٹھیک نہیں ہے، کراچی کی  سڑکیں کلیئر کر دیں نہیں توسڑکیں بند کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کراچی میں جاری دھرنوں نے نظام زندگی درہم برہم ہو کرکے رکھ دیا ہے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پورے شہرکےنظام کواحتجاج کےنام پرمفلوج کرنا ٹھیک نہیں ہے، سڑکیں بند کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے،اب تک ہم نرمی کے ساتھ بات کرتے رہے  تھے، کوشش کریں گے سڑکیں کلیئر کردی  جائیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ افسران کو ہدایات دے دی ہے اب سختی کریں گے،3دنوں سے کراچی والوں نےبہت بھگتاہےاب رعایت نہیں دیں گے،بات ماننےیانہ ماننےکی نہیں،ہم نےسرکارکی رٹ کوقائم کرنا ہے، جس نے کارِ سرکار میں  مداخلت کی اسکےخلاف ایکشن کریں گے۔

کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے 13 مقامات پر دھرنا دیا جا رہا ہے مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر جاری ہےشام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا دباوُ بڑھ گیا ہےٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔

شاہراہ پاکستان انچولی کے مقام پر بھی دھرنا جاری ہےواٹر پمپ سے سہراب گوٹھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیئے بند ہے، شاہراہ پاکستان کی اہم سڑک پچھلے تین روز سے بند ہےسپرہائی وے کی جانب جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے مجلس واحدت مسلمین( ایم ڈبلیوایم) کی قیادت سے ملاقات کی، کمشنر کراچی نے احتجاجی دھرنے کا دورہ بھی کیا ایم ڈبلیوایم قیادت سے درخواست کی کہ عوام کو مشکلات ہورہی  ہیں ان احتجاج کو مؤخر کیا جائے کراچی والے اذیت سے گزر رہے ہیں ہمیں انہیں ریلیف دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے کراچی میں دھرنے خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع کرم  کے شہر پارا چنار میں جاری کشیدہ صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے خلاف احتجاج ی دھرنےشروع کیے ہیں پارا چنار میں سڑکوں کی بندش کے باعث اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس پر مقامی افراد احتجاج کر رہے ہیں ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایم ڈبلیو ایم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیئے ہیں جن میں ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، نیشنل ہائی وے، یونیورسٹی روڈ، اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)  کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج پارا چنار کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے،اور وہ اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے جب تک پارا چنار میں سڑکیں نہیں کھل جاتیں اور حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف

خیال رہے کہ کراچی پولیس چیف کا دھرنے ختم سے متعلق بیان پر   مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)  کے رہنماؤں کے ردعمل دیا جس پرترجمان کراچی پولیس  نے وضاحتی بیان جاری کیا۔

ترجمان کراچی پولیس نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پولیس چیف کا دھرنے ختم کروانے کا حکم غلط فہمی کا شاخسانہ ہے،دھرنوں کے خاتمے سے بیان کو منسلک کرنا  بے بنیاد ہے،پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں تھا،دھرنوں کو اس طرح منعقد کیا جائے ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل  پیدا نہ ہو۔

مزید خبریں