هفته,  04 جنوری 2025ء
نیو گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر کتنے ارب روپے لاگت آئی؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب لاگت آئی ہے۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ بنیادی آپریشنز کے لیے ضروری افرادی قوت ایئرپورٹ پر تعینات ہے، ایئرپورٹ پر سیفٹی، کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پی اے اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کے مرکز میں بدلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ ایشیا، چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا، گوادر ایئرپورٹ بڑی عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔  ایئرپورٹ سمندری خوراک، معدنیات اور دیگر برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا، گوادر ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، 12000 فٹ لمبے، 246 فٹ چوڑے رن وے پر ایئربس اے 380 لینڈ کرسکتا ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ ابتدا میں سالانہ 4 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے جس کو 16 لاکھ تک بڑھایا جاسکتا ہے، کارگو کمپلیکس کی ابتدائی گنجائش 30 ہزار ٹن ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوئی لینڈنگ یا پارکنگ فیس نہیں ہے۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ بنیادی آپریشنز کے لیے ضروری افرادی قوت ایئرپورٹ پر تعینات ہے، ایئرپورٹ پر سیفٹی، کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پی اے اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کے مرکز میں بدلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ ایشیا، چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا، گوادر ایئرپورٹ بڑی عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سمندری خوراک، معدنیات اور دیگر برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا، گوادر ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، 12000 فٹ لمبے، 246 فٹ چوڑے رن وے پر ایئربس اے 380 لینڈ کرسکتا ہے۔

مزید خبریں