هفته,  04 جنوری 2025ء
یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے دوران دھماکا

لایور (روشن پاکستان نیوز)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں گیس کے غبارے میں آگ لگنے کے باعث دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

یوٹیوبر رجب بٹ کچھ عرصہ قبل ہی شادی بندھن میں بندھے ہیں، انہیں شادی کے اگلے ہی روز گرفتار کرلیا گیا تھا۔

گزشتہ روز رجب بٹ کی سالگرہ کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب اس یادگار دن کیک کاٹتے ہوئے اچانک دھماکا ہوگیا، جس میں رجب بٹ کے کچھ دوستوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

مزید پڑھیں؛ مودی سرکار نے پاپ کارن پر بھی ٹیکس لگا دیا، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر اپنی نئی نویلی دلہن، فیملی اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا جشن منارہے ہیں کہ کیک کاٹتے ہوئے اچانک دھماکا ہوگیا۔

اس ناخوشگوار واقعے کے وقت رجب بٹ ٹک ٹاک پر لائیو تھے، ان کے تمام مداحوں نے بھی یہ واقعہ لائیو دیکھا، دھماکا گیس کے غباروں میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا، رجب کے ایک دوست نے ائٹر جلایا جس سے آگ تیزی سے بھڑک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔

 

مزید خبریں