هفته,  04 جنوری 2025ء
وہ پڑوسی جزائر جن کے وقت میں 24 گھنٹے کا فرق ہے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)دنیا میں متعدد عجیب مقامات موجود ہیں مگر سمووا اور امریکی سمووا (امریکا کے زیرتحت) ایسے پڑوسی جزائر ہیں جو کچھ زیادہ ہی دنگ کردینے والے ہیں۔

ویسے تو آپ سمووا سے طیارے پر بیٹھ کر کچھ دیر میں امریکی سمووا پہنچ سکتے ہیں مگر آپ کو اپنی گھڑی بہت زیادہ پیچھے کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ یہ دونوں سمووا پہلے ایک ہی سرزمین کا حصہ تھے مگر 19 ویں صدی میں انہیں 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

مشرقی سمووا پہلے جرمنی کے زیرتحت اور پھر نیوزی لینڈ کے قبضے میں رہا مگر 1962 سے وہ آزاد ملک ہے۔

مغربی سمووا کو اب امریکی سمووا کہا جاتا ہے یعنی وہ امریکا کے زیرتحت ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ دونوں کے درمیان فاصلہ تو بہت کم ہے مگر حیران کن طور پر دونوں جزائر کے وقت میں 24 گھنٹے کا فرق موجود ہے۔

اس کی وجہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن (بین الاقوامی خط تاریخ) ہے جو ہر دن کے آغاز اور اختتام کا تعین کرنے کا آفیشل ذریعہ ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ایسے فرضی خط کا نام ہے جو سطح زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ کے مخالف جانب واقع ہے۔

ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے۔

یہ خط نہ تو بالکل سیدھا ہے اور نہ ہی اپنی اصل جگہ پر واقع ہے، کیونکہ بحرالکاہل میں کئی چھوٹے بڑے جزیرے ہیں اور اس خط کو کچھ مشرق یا مغرب کی طرف خم دے کر پورے جزیرے کو خط کے ایک طرف کر دیا گیا ہے، ورنہ ایک ہی جزیرے پر ایک ہی دن میں بیک وقت دو تاریخیں ہو جاتیں۔

ممالک یہ فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہیں کہ وہ شمالی اور جنوبی کس قطب کی سمت کی جانب کے ٹائم زون کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کا خیال 1884 میں ایک کانفرنس کے دوران سامنے آیا تھا۔

اس کانفرنس کے مقصد ریلوے لائنز اور بین الاقوامی سفر کے حوالے سے ضوابط طے کرنا تھا۔

سمووا کبھی ان ممالک میں شامل تھا جہاں سورج سب سے آخر میں طلوع ہوتا تھا یا یوں کہہ لیں کہ یہاں نئے سال کا آغاز سب سے آخر میں ہوتا تھا مگر 2011 میں اس ملک نے اپنا ٹائم زون آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق کرلیا۔

اس سے قبل وہ ان دونوں ممالک سے ایک دن پیچھے تھا، یعنی سمووا میں اتوار کا دن ہوتا تو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پیر کا دن ہوتا۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں سمووا انٹرنیشنل ڈیٹ لائن میں سال نو کا استقبال کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگیا۔

2011 میں جب یہ تبدیلی کی گئی تو سمووا نے مستقبل میں پورے 24 گھنٹے کی چھلانگ لگائی اور جمعرات سے براہ راست ہفتے کے دن کا آغاز کیا۔

اس کے مقابلے میں امریکی سمووا نے اپنے پرانے ٹائم زون کو برقرار رکھا اس طرح اب دونوں پڑوسی جزائر کے درمیان وقت کا فرق 24 گھنٹے کا ہے۔

 

ویس کرناپڑے گی۔ے تو  آپ سمووا سے طیارے پر بیٹھ کر کچھ دیر میں امریکی سمووا پہنچ سکتے ہیں مگر آپ کو اپنی گھڑی بہت ۔

مزید خبریں