هفته,  04 جنوری 2025ء
ائیر کینیڈا کے مسافر طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ائیر کینیڈا کے مسافر طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیر کینیڈا کے مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر طیارہ معجزانہ طور پر حادثے سے محفوظ رہا۔

ایئر کینیڈا کا طیارہ سینٹ جان سے ہیلی فیکس جارہا تھا جو ہیلی فیکس ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

حادثے کا شکار طیارے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ رواں ہفتے ہونے والا تیسرا طیارہ حادثہ ہے، آج صبح جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں ؛ پاکستان کا آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

اس سے قبل 25 دسمبر کو آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا  جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارےکو غلطی سےگرانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

کریملن کے مطابق روسی صدر نے ٹیلیفون پر آذر بائیجان کے صدر سے طیارہ حادثے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ آذربائیجان کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت گروزنی میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا، اس وقت یوکرینی ڈرون حملے ہو رہے تھے۔

مزید خبریں