هفته,  04 جنوری 2025ء
لبنانی نیوز اینکر عبیر راحل شوہر کے ہاتھوں عدالت میں قتل

لبنان(روشن پاکستان نیوز) کی معروف صحافی و نیوز اینکر عبیر راحل کو شوہر نے عدالت کے اندر گولی مار کر قتل کر دیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق عبیر راحل کی جانب سے اپنے شوہر خلیل مسعود سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی اور جوڑا ماؤنٹ لبنان کے قصبے شیم میں واقع ایک شرعی عدالت میں اپنی طلاق کی کارروائی کے لئے موجود تھا۔

طلاق کی کارروائی کے دوران کمرہ عدالت کے اندر عبیر راحل کو انکے شوہر خلیل مسعود نے گولی مار کر قتل کیا اور بعد میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

خلیل مسعود نے ایک گھنٹے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے راحل پر بے وفائی کا الزام لگایا گیا اپنے اقدام کی وجہ “غیرت” کو قرار دیا۔

مزید پڑھیں؛ امریکہ کی پاکستان کے میزائل پروگرام پر تنقید، اسلام آباد نے سفیر واپس بلالیا

رپورٹس کے مطابق ایک گھنٹے کے بعد خلیل مسعود نے بھی خودکشی کر لی اور اس کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی۔

دوسری جانب اس چونکا دینے والے واقعے نے غم و غصے کو جنم دیا ہے اور لبنان میں گھریلو تشدد اور صنفی بنیاد پر تشدد پر دوبارہ بحث شروع ہوگئی ہے۔

مزید خبریں