بدھ,  01 جنوری 2025ء
مانچسٹر: بینظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب اہتمام

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمٰن کی زیرِ سرپرستی 27 دسمبر 2024 کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے قائدین، عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی شہید قائد کو ولولہ انگیز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور ملک و قوم کی خدمت میں ان کے عظیم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی اور سانحۂ کارساز میں شہید ہونے والے شہداء کو جمہوریت کے لیے عظیم قربانی قرار دیا۔

قائدین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ اقتدار میں ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے اعلیٰ سطح پر بہترین خدمات فراہم کیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کے کارکنوں اور قائدین نے پاکستان کی ترقی اور اس کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور اپنے خون سے اس گلستان کو سیراب کیا۔

مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم میں 27 فیصد اضافے کی تجویز

پارٹی قائدین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ملک دشمن عناصر اور پست سوچ رکھنے والوں نے مختلف سازشوں اور پراپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں، مگر پی پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی اور ترقی کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کا مقابلہ کیا۔

مزید خبریں