هفته,  19 اپریل 2025ء
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو اسلام آباد کے احتجاج میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ جس پر آج کارروائی شروع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ٹماٹر کی 160 روپے کلو ہو گئی

عدالت نے حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کروانے اور رپورٹ 21 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں