اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے،شان مسعود قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، بابراعظم بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
صائم ایوب، کامران غلام اور محمد رضوان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں،سعود شکیل بطور نائب کپتان ٹیم کا حصہ ہیں، سلمان علی آغا،عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس بھی پلئنگ الیون میں شامل ہونگے۔
مزیدپڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سنچورین میں کھیلا جائے گا،ٹیسٹ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کی،پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔