اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): معروف معلم ڈاکٹر عاطف حسن اصغر کے اعزاز میں چیف ایگزیکٹو شبیر ٹورز پاکستان چودھری غلام ربانی، سابق چیئرمین ہوپ اسلام آباد زون اخلاق احمد، ایگزیکٹو ممبر ہوپ اسلام آباد زون اور چیف ایگزیکٹو الاحباب ٹورز انس بشیر احمد، قاضی محمد جمیل جابر، چیف ایگزیکٹو عبداللہ ملک، غیاث مزمل ملک، ابرار حسین اور سعودی معلم باسم اصغر نے ایک پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔
ڈنر کے دوران حج 2025 کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں حجاج کرام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ حج آرگنائزرز نے حجاج کرام کی خدمات میں ڈاکٹر عاطف حسن اصغر اور باسم اصغر کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
سعودی معلم ڈاکٹر عاطف حسن اصغر نے کہا کہ انشاءاللہ حج 2025 میں سعودی تعلیمات کے مطابق ضیوف الرحمن کی خدمات میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا