اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے حلقہ این اے 47 کے صدر سید ندیم منصور نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، چاہے وہ میڈیکل کا شعبہ ہو یا دیگر شعبے، ہمیشہ دیانتداری سے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ندیم منصور نے مزید کہا کہ وہ اس موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب کو خوبصورت بنایا۔
تقریب میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں زاہد ملک، چیف سپورٹر عطیق الرحمن اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سید ندیم منصور نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے گفٹ بھی تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر مؤثر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات
تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی اور کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔