اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے۔ چرچز میں کرسمس کی دُعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر کرسمس ٹری اور چرچز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛ اولمپکس میڈلسٹس کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اعلامیہ جاری کردیا
بیکریوں اور کیک کی دکانوں پر کرسمس کے حوالے سے ڈیزائن کردہ کیکس کی فروخت جاری ہے۔ کرسمس کی تقریبات میں مسیحی خواتین، مرد، بچے اور نوجوان شرکت کر کے ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دُعائیں مانگ رہی ہے۔
نیویارک، لندن، ٹیکساس، ٹورنٹو، میکسیکو سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بھی کرسمس کی تقریبات ہوئیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔