اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات پر جلد کوئی پیشرفت ہونی چاہیے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا،انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا ٹائم فریم ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ہمارے 4لوگ کل مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بن سکے،اگلے اجلاس میں چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی، مجھ سمیت کئی لوگ اس میں شامل نہیں،کوشش کرنی چاہیے کہ سارےمسائل کا حل نکل آئے ،بانی پی ٹی آئی پر جتنے مقدمات بنے وہ سارے سیاسی ہیں۔