اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کی عمر سے متعلق کیے جانے والے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔
ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جس میں ایک خاتون مداح نے اداکار سے خواہش کا اظہار کیا۔
مداح نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں خاقان بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں، خاتون کی خواہش سُن کر میزبان تابش ہاشمی نے ان سے کہا کہ آپ کی شکل کرینہ سے ملتی بھی ہے اور یہ اُس فیملی کے ہی لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزےعرب کی شہزادی بن گئیں, کیسے ؟ دیکھیں تفصیل خبر میں
خاقان شاہنواز یہ سن کر مسکرائے اور کہا میں ان کے بیٹے کا کردار کرسکتا ہوں، کرینہ جی بہت بڑی ہیں، میں ان کا بیٹا بن سکتا ہوں۔
تاہم اداکار کے ان جملوں نے ناصرف بھارتی سوشل میڈیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔