اسلام آباد (روشن پکستان نیوز)ویسٹ اندیز نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے جبکہ جوشوا ڈا سلوا نائب کپتان مقرر کیا گیاہے ۔
ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں ایلک ایتھنیز، کیسی کارٹی، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز، جومل واریکن شامل ہیں ۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سیریز کا نظر ثانی شدہ شیڈول بھی اعلامیے میں شامل کر دیا ہے ، اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا ملتان میں کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ ویسٹ انڈین اسکواڈ دو جنوری کو پاکستان کے لیے سفر کا آغاز کرے گی اور 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی ۔
مزید پڑھیں ؛ خیبرپختونخوا کابینہ نے کرم اور خیبر میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی
ویسٹ انڈیز ٹیم راولپنڈی میں 10 اور 11 جنوری دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری سے 21 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری ملتان میں ہی شیڈول ہے۔