بدھ,  25 دسمبر 2024ء
ایران کی پہلی خاتون پائلٹ شہرزاد شمس نے نئی تاریخ رقم کردی

تہران (روشن پاکستان نیوز )ایران کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ شہرزاد شمس نے نئی تاریخ رقم کردی، خاتون پائلٹ اور خواتین عملے پر مشتمل آسمان ایئرلائنز کی پرواز 110 خواتین مسافروں کو لے کر مشہد شہر لینڈ کرگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آل ویمن فلائٹ ایران لیڈی (ایران بانو) کی کیپٹن شہرزاد شمس کو ایران کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید پڑھیں ؛ علی امین گنڈا پور معاملات اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں ، ہٹانے کی بات بے بنیاد ہے ، عمر ایوب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارنامہ اس وقت سرانجام دیا گیا جب ایران میں حضرت فاطمۃ الزہرا ؓ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے خواتین کا دن منایا جارہا ہے۔

مزید خبریں