پیر,  23 دسمبر 2024ء
ایس ایچ او لیاقت علی بھٹی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) تفصیلات کے مطابق میڈم سی ایم پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی زیر قیادت ایس ایچ او لیاقت علی بھٹی تھانہ ونیکی تارڑ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں پولیس ونیکی تارڑ نے دوران گشت و ناکہ جات رضوان نامی منشیات فروش کو مشکوک جان کرگرفتار کیا ہے جس پر ملزم کے قبضہ سے12 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد فیصل گلزار کا کہنا ہے ضلع حافظ آباد کو ڈرگ فر ی بنانے کے وژن کو جاری رکھتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں منشیا ت فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں۔ جس کے مثبت اثرات نمایاں نظر آرہے ہیں ڈی پی او حافظ آباد کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اس خاموش قاتل سے تباہ و برباد نہیں ہونے دیں گے۔ڈی پی او حافظ آباد نےایس ایچ او تھا نہ ونیکی تارڑ اور ڈی ایس پی صدر سر کل کی منشیات فروشوں کے خلاف کوششوں کا سراہا اور ان کے خلاف کاروائیوں کو مز ید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

مزید خبریں