پیر,  23 دسمبر 2024ء
پی ٹی آئی نے مذاکرات میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے ہونے والے مذاکرات میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پارٹی نے حکومت سے جو ابتدائی مطالبات پیش کیے، ان میں ڈی چوک پر ہونے والی فائرنگ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے اپنے موقف کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔” انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی ہے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈی چوک فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا سکیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ “ہم دو جنوری کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کے سامنے پیش کریں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سے رابطہ استوار کیا جائے اور حکومت نے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے عمران خان سے ملاقات کا وعدہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے جیلوں میں قید اپنے کارکنوں کے حوالے سے بھی بات کی اور ان کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ آج کی ابتدائی بات چیت کے بعد باقاعدہ مذاکرات کا آغاز دو جنوری کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومتی دعوت قبول کر لی، شیخ وقاص اکرم

مزید خبریں