گجرات (روشن پاکستان نیوز) اعوان پورہ، کڑیانوالہ میں مرحوم ملک شبیر حسین کے چالیسویں کا ختم شریف جمعرات 26 دسمبر 2024ء کو نہایت عقیدت و احترام سے منعقد کیا جائے گا۔ اس روح پرور تقریب کا آغاز دوپہر 12 بجے ہوگا اور یہ ایک بجے تک جاری رہے گا۔
اہل خانہ نے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور مقامی افراد سے گزارش کی ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔ ختم شریف کی تقریب میں قرآن خوانی، نعت خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مرحوم ملک شبیر حسین ایک نیک دل اور مہربان شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی سادگی اور خدمت خلق کے اصولوں پر گزاری۔ ان کے انتقال پر علاقے کے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہیں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا۔
مزید پڑھیں: سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں ملک شبیر حسین کا ختم قل شریف آج گجرات میں منعقد
ملک شبیر حسین کے بھانجے اور سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے مطابق یہ روحانی تقریب مرحوم کی یاد میں ایک اہم موقع ہے، جس میں تمام شرکاء سے وقت کی پابندی کی خصوصی درخواست کی گئی ہے۔