پیر,  23 دسمبر 2024ء
کشیدہ صورتحال ، کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی گئی

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز )کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی گنڈا پور کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے پشاور سے کرم کے لئے دو پروازوں کے ذریعے پاراچنار سے 53 افراد کو پشاور منتقل کیا جن میں 14 مریض بھی شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے ذریعے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پاراچنار منتقل کیا گیا ، پروازوں  کے ذریعے پاراچنار سے لوگوں کو ٹل اور ٹل میں پھنسے افراد کو پاراچنار لے جایا جائے گا۔

آج مجموعی طور پر پانج پروازوں کے ذریعے 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جائے گا، علاقے میں ادویات کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں؛ وفاقی حکومت کرم کے حالات پر تماشہ دیکھنا بند کرے، بیرسٹر سیف

حکام کا کہنا ہے کہ کل پشاور سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادویات کرم پہنچا دی گئیں ، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اب تک 6 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ادویات کرم پہنچائی گئیں۔

مزید خبریں