پیر,  23 دسمبر 2024ء
چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ شیخ النہیان المبارک سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں؛ 2024 میں کون سے مشہور کھلاڑی کرکٹ چھوڑ گئے؟ تفصیلات جانیے

دونوں بورڈز کے سربراہان کی ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ النہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی، جس میں چیمپیئز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کو نیوٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی شائقین کیلئے ویزوں میں آسانی پر بھی بات کی گئی، دوسرے لاجسٹک ایشوز پر بھی پی سی بی اور آئی سی سی کی معاونت پر زور دیا گیا۔

مزید خبریں