اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں آج 21 دسمبر کو سال کی سب سے طویل رات ہوگی۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے بتایا کہ زمین کے شمالی نصف کرہ میں واقع علاقوں میں آج رات کا دورانیہ طویل ترین ہوگا، اور پاکستان بھی انہی علاقوں میں شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق، 21 دسمبر کو سرمائی سالسٹیس (Winter Solstice) کہا جاتا ہے، جس روز دن کی روشنی کا دورانیہ سب سے کم ہوتا ہے اور رات کا دورانیہ سب سے طویل ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کے بعد دن کے دورانیے میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جاتی ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔ اس کے بعد راتوں کا دورانیہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور دن کا دورانیہ کم ہونے لگتا ہے۔
آج 21 دسمبر کو پاکستان میں بھی سال کی سب سے طویل رات ہوگی، جو سرمائی سالسٹیس کے موقع پر ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ