پشاور(روشن پاکستان نیوز )بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں سیاسی شخصیت کے 2 جوان بیٹے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے معیار بازار میں مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مشوانی قبیلے کےسربراہ ومعروف سیاسی شخصیت کے 2 جواں سال بیٹے جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں ؛ پشاور میں ٹماٹر کی 160 روپے کلو ہو گئی
مسلح افراد کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونےو الوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی خیبر پختونخوا کے تھانہ باڑہ کی حدود میں پولیس ناکے پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا جب کہ اس سے ایک دن قبل ہی پشاور میں چمکنی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔