اتوار,  22 دسمبر 2024ء
ملک میں موسم سرد، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دُھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا بھی پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں ؛ سکولوں کے بعد کالجز میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ اور اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت منفی ہونے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا۔

قلات میں درجۂ حرارت منفی 7، کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارا نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا۔

مزید خبریں