جمعه,  20 دسمبر 2024ء
عدالت نے این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی روکنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو این اے 48 سے متعلق الیکشن پٹیشن پر کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو علی بخاری کی پٹیشن کی حد تک کارروائی سے روک دیا۔

مزید پڑھیں؛ چاہتے ہیں نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کے بجائے نوکریاں دینے والے بنیں، وزیراعظم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے،عدالت نے تحریک انصاف کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا۔

الیکشن ٹربیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے، حلقہ این اے 48 سے راجہ خرم شہزاد نواز کی کامیابی کو تحریک انصاف کے علی بخاری نے چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید خبریں