جمعه,  20 دسمبر 2024ء
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کے لیے بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے امکانات بڑھ گئے، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان مزید موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے رواں ہفتے بریک تھرو کے امکانات ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرا دی گئی، رواں ہفتے کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق بانی چیئرمین کو آگاہ کیا، مذاکرات کے باضابطہ آغاز تک سول نافرمانی کی تحریک کو مزید موخر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بانی چیئرمین کو سول نافرمانی کی تحریک وقتی طور پر مؤخرکرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین نے سول نافرمانی کی تحریک کو مزید ایک ہفتے کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا، انہوں نے اتوار کو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں