بدھ,  25 دسمبر 2024ء
روس کی وزارت صحت نے کینسر کی ویکسین تیار کر لی

ماسکو(روشن پاکستان نیوز)روس کی وزارت صحت نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی ہے جو 2025 کے اوائل سے مریضوں کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔

ویکسین کینسر ہونے سے روک نہیں سکتی لیکن یہ کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے،روسی وزارت صحت کے تحت ریڈیالوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرین نے اعلان کیا کہ ملک نے اپنی ایم آر این اے پر مبنی کینسر ویکسین تیار کی ہے، جسے روس کے مریضوں میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔

یہ ویکسین 2025 کے اوائل میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی، اس کی ایک ڈوز پر روسی حکومت کا 2869 ڈالر خرچا آئے گا، یہ ویکسین ہر مریض میں کینسر کی نوعیت کے مطابق دی جائے گی۔

جاپان کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 31 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

مزید پڑھیں؛ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے سفیر پاکستان عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اب تک اس ویکسین کے بارے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کون سے قسم کے کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ اس کے پری کلینیکل ٹرائلز سے پتہ چلا ہے کہ ویکسین ٹیومر کی نشوونما کو روک سکتی ہے اور میٹاسٹیس کے امکانات کو محدود کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس میں حالیہ برسوں میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، روس میں بڑی آنت کا کینسر، چھاتی کا کینسر اور پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ عام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ روس میں سائنسدان کینسر کی و یکسین تیار کرنے کے دہانے پر ہیں جو جلد ہی مریضوں کے لئے دستیاب ہو گی۔ انہوں نے فروری میں ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہم کینسر ویکسین اور امیونو موڈیلیٹری ادویات کی تخلیق کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں