اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجزمیں24دسمبر سے 5جنوری تک چھٹیاں ہوں گی ، پنجاب کے تمام کالجز 6 جنوری 2025 سے کھلیں گے۔
4 سالہ بی ایس پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔بورڈ اور یونیورسٹیز کے شیڈولڈ امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔