جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
سوڈان کے سیلاب متاثرین کیلئے 90 ٹن امدادی سامان روانہ

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن نے سوڈان کے مخدوش حالات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 90 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔

ترجمان الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق امدادی سامان سوڈان بھجوانے کے موقع پر سوڈانی سفیر صالح محمد احمد، حکومتی نمائندوں سمیت چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ و مرکزی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن اعجاز اللہ خان بھی موجود تھے۔

امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز کراچی پورٹ سے سوڈان روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن اعجاز اللہ خان نے کہا کہ 19 ماہ سے سوڈان کے مخدوش حالات اور سیلاب کے باعث ایک کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قحط کی وجہ سے شہریوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ اور 25 لاکھ افراد بھوک کی وجہ سے موت کے دھانے پر ہیں۔

مزید پڑھیں؛اداکار عمران عباس کی عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اہل پاکستان کے تعاون کی بدولت خواتین اور بچوں سمیت بے گھر متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان روانہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان کے متاثرہ خاندانوں کو بھیجے گئے امدادی سامان میں ٹن فوڈ، چاول، حفظان صحت کی کٹس، پاؤڈر دودھ اور فیملی پیک شامل ہیں۔

مزید خبریں