جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
سابق اسپیکر اسد قیصر کی سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر سابق اسپیکر صاحبان کے ہمراہ ہوئی۔

اسد قیصر نے ڈاکٹر عبداللہ اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پاکستان تحریک انصاف حرمین الشریفین اور سعودی عوام کے لیے دلوں میں گہرا احترام رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں ؛خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا

سابق اسپیکر نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سعودی عوام اور قیادت، بشمول ولی عہد محمد بن سلمان، کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر ہونے والے حملے کے بعد محمد بن سلمان کی فون کال پر شکریہ ادا کیا اور اس خیرسگالی کو سراہا۔

اسد قیصر نے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے قبول کر لیا۔

مزید خبریں