اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔
چین کے شہر تاشکرگن میں اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا۔
مزید پڑھیں ؛اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر بھی سستا
تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
پاکستان اور چین کے وفود نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کو تاریخی کامیابی قرار دیا جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی