جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
شاہد عثمان ابراہیم کایوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ

اسلام آباد(روشن پاکستنان نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائےوزارت صنعت و پیداوار شاہد عثمان ابراہیم کایوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ ، پارلیمانی سیکرٹری کویوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں ،آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،محمد علی عامر ایم ڈی یو ایس سی سینئرجنرل منیجر، جنرل منیجرز، منیجرزاور کمپنی سیکرٹری نے بریفنگ میں شرکت کی،منیجنگ ڈائریکٹرنے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 1971 ءمیں قیام کے بعد سے اس کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا،پارلیمانی سیکرٹری کو یو ایس سی کے موجودہ کاموں، تنظیم نو، پالیسی سازی اور دیگر کامیابیوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا،پارلیمانی سیکرٹری نے یو ایس سی کے آپریشنز کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں دریافت کیا اور بہتری کے لیے تجاویز دیں،شاہد عثمان ابراہیم نے یو ایس سی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی اور سستی کھانے کی اشیاء اور بہترین سہولیات کی وافر دستیابی فراہم کرے،انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر کو یقین دلایا کہ وہ عوامی خدمت اور سہولت کے لیے سبسڈی کا معاملہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ اس کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے،اس دورے کا مقصد یو ایس سی کے ذریعے عوام کو سستی قیمتوں پر ضروری اشیاء فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو تقویت دینا تھا،ایم ڈی یو ایس سی نے یو ایس سی ہیڈ آفس کے دورے پر پارلیمانی سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وزارت صنعت و پیداوار کی رہنمائی میں ان کا دفتر پوری عوام کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا،پارلیمانی سیکرٹری نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق وہ مستقبل قریب میں یو ایس سی کو سہولت فراہم کریں گے اور یو ایس سی کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت میں 13روپے کمی

مزید خبریں