پیر,  23 دسمبر 2024ء
محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جھگڑے کے باعث جرمانہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آئی سی سی نے بھارتی بولر محمد سراج اور آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جھگڑے کے باعث جرمانہ کر دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج اور آسٹریلیوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے۔

آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جانے کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں؛مدارس بل پیچیدگیوں کی وجہ سے قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا، وفاقی وزیر اطلاعات

محمد سراج کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر بیس فیصد جرمانہ کیا گیا۔

ٹریوس ہیڈ کو بھی آئی سی سی کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے ۔دونوں کھلاڑیوں کو ڈسپلنری ریکارڈز پر ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

 

مزید خبریں