منگل,  14 جنوری 2025ء
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ، آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ میں شکست دے کر ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

آسٹریلیا سے 10 وکٹ سے ملنے والی شکست نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری لے کر کیویز کی فائنل میں رسائی کا امکان ماند کر دیا۔

جنوبی افریقہ دوسرے ، سری لنکا چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پر 3 ورلڈ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا رہا تھا، کیویز بھی اسی سزا سے دوچار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا کرکٹ کی بہتری، شاہد آفریدی

مزید خبریں