پیر,  23 دسمبر 2024ء
گوگل کی تیار کردہ نئی اے آئی ٹیکنالوجی جو موسموں کی درست پیشگوئی کرسکتی ہے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور جلد اس کی مدد سے موسم کی درست پیشگوئی کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

گوگل کی ذیلی کمپنی ڈیپ مائنڈ نے ایسی اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو ابھی دستیاب بہترین سسٹم سے زیادہ برق رفتاری سے درست پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جین کاسٹ نامی اے آئی موسمیاتی پروگرام یورپین سینٹر فار میڈین رینج ویدر فارکاسٹ (ای سی ایم ڈبلیو ایف) کے ای این ایس فارکاسٹ سے 20 فیصد زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ای این ایس کو ابھی موسمیاتی پیشگوئی کرنے والے سسٹمز میں سب سے بہتر تصور کیا جاتا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری ایک تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ جین کاسٹ نے 25 دن بعد کی موسمیاتی پیشگوئی میں ای این ایس کو شکست دی۔

جین کاسٹ اے آئی امیج جنریشن سے ملتا جلتا ماڈل ہے مگر اسے زمین کی جیومیٹری کے لیے خصوصی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ای سی ایم ڈبلیو ایف کے 4 دہائیوں پر مبنی تاریخی ڈیٹا کے ذریعے اس کی تربیت کی گئی۔

اس کی آزمائش کے لیے گوگل نے 2018 کے ڈیٹا پر اس پروگرام کو تربیت دینے کے بعد 2019 کے لیے 1320 مختلف موسمی پیشگوئیاں کرائیں اور پھر ان پیشگوئیوں کا موازنہ ای این ایس کی پیشگوئیوں کے ریکارڈ اور اس سال کے حقیقی موسم سے کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ گوگل کے اے آئی پروگرام نے ای این ایس کو پیچھے چھوڑ کر 97.2 فیصد تک درست پیشگوئیاں کیں۔

مثال کے طور پر گوگل کی جانب سے جین کاسٹ کو Hagibis نامی سمندری طوفان کے راستے کی پیشگوئی کی ہدایت کی گئی، جس کا سامنا جاپان کو 2019 میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: طوفان داراگھ کی تباہ کاریاں، شدید ہواؤں نے برطانیہ اور ویلز کو متاثر کیا، موسمی انتباہات جاری

جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جس میں طوفان کے راستے کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے، گوگل کے پروگرام کی جانب سے پیشگوئی کیے گئے ممکنہ راستے کے لیے نیلا رنگ استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں