کراچی (روشن پاکستان نیوز )قتل میں میرےساتھ ماموں اور اسکا بیٹا بھی شامل تھے، گرفتار ملزم کاپولیس کو بیان
کراچی کے علاقے اورنگی مومن آباد میں جائیداد کے لالچ پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ قتل میں اس کے ساتھ ماموں اور اس کا بیٹا بھی شامل ہیں، واردات کے وقت بہن کو کمرے میں بند کر دیا ، دو چھوٹے بھائیوں کو باہر بھیج دیا تھا ، جس کے بعد رومال سے ماں کے گلے کو دبایا اور قتل کر دیا ۔
پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ اورنگی میں دو روز قبل گھر میں خاتون کی لاش ملی تھی۔ جسے گلہ دباکر قتل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں؛پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے