لاہور (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر راجہ ضمیر الدین احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر ملک ذیشان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سکریٹریٹ میں خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور میڈم مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی درخواست پر ان کے حلقے کے ایک اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک بڑی گرانٹ فراہم کی گئی ہے، جس سے پورا علاقہ فائدہ اٹھائے گا۔
راجہ ضمیر الدین احمد نے دھن کہون کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کا فائدہ عوام کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ملک کو ایک فتنے کے باعث بہت بڑا نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے ملک ترقی کی ڈگر سے پیچھے چلا گیا۔ تاہم، میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس نقصان کو پورا کرتے ہوئے ملک کی ساکھ کو دوبارہ بحال کیا اور ملکی معیشت میں استحکام لایا۔
راجہ ضمیر الدین احمد نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میڈم مریم نواز شریف کی انتھک محنت اور کوششوں کی بدولت پنجاب میں ہر شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، جس سے عوام کی زندگی آسان ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کیا ہے اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کم کیا ہے، جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔
راجہ ضمیر الدین احمد نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے اور حالیہ ضمنی الیکشن میں پی پی 139 شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی 24 ہزار کی لیڈ سے کامیابی اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مستقبل روشن ہے اور اس کے فلاحی منصوبوں سے پنجاب کا ہر ضرورت مند جلد مستفید ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہوگئی ہے، عظمیٰ بخاری
اس موقع پر ملک ذیشان نے راجہ ضمیر الدین احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے اور اس کے اصلاحاتی اقدامات کا فائدہ جلد تمام شہریوں کو پہنچے گا۔