جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) – ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ حافظ کامران اصغر نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں