جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
سپریم کورٹ،سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کوٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی ہے۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کےخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: کیا آرڈر صرف مونال کیلئے تھا ، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتی ؟ سپریم کورٹ

اس کے علاوہ بانی تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخواہ جیل میں منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس امین الدین خان سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو سماعت کریگا۔

شہری قیوم خان نے سیکورٹی وجوہات پر بانی تحریک انصاف کی جیل سے منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں