جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر اہم میٹنگ،وفاقی وزیر احسن اقبال اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان کی سربراہی میں اجلاس

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان کی سربراہی میں اسلام آباد شہر اور اس کے گردونواح کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، چیف وہیپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد شہر اور گردونواح کے دیہات کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ شہر کے انتظامی امور، خوبصورتی، تعلیم اور صحت کے پروجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ حکام نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ہنگامی بنیادوں پر نئی ترقیاتی سرگرمیوں پر بات چیت کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس میں کہا کہ اسلام آباد کی ترقی اور شہری سہولتوں میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، شہر کی خوبصورتی اور جدید انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بھی زور دیا گیا تاکہ اسلام آباد کو ایک ماڈل شہر بنایا جا سکے۔

اس میٹنگ کے دوران مختلف ترقیاتی اقدامات کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا گیا تاکہ اسلام آباد میں تعلیم، صحت، اور بنیادی سہولتوں کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

مزید خبریں