جمعه,  27 دسمبر 2024ء
چیمپیئنز ٹرافی، پی سی بی کا نیا فارمولا منظور ہونے کے قریب ہے، بھارتی میڈیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی کا نیا فارمولا منظور ہونے کے قریب ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمام 15 ممبرز نئے ٹو نیشن فارمولے پر متفق ہونے کو تیار ہیں،

نئے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، بھارتی میڈیا نے کہا کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارت میں ہونے والے تمام ایونٹس کیلئے بھی ایسے ہی فارمولے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 29 ارب ڈالر کے ساتھ چین پاکستان کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، عالمی بینک

آئی سی سی اجلاس میں یہی فارمولا بحث کا باعث بنے گا،بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کو 5 میچز ری لوکیٹ کیے جانے پر اضافی معاوضہ دینے کو بھی تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا کہ نئے فارمولے کے تحت بھارت کے تین میچز، سیمی فائنل اور فائنل دبئی میں شیڈول ہوں گے جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے بقیہ دس میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ابھی تک ایونٹ کا شیڈول جاری نہیں ہو سکا ہے، بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید خبریں