جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
چینی کے ایکس مل ریٹ 121روپے فی کلو تک آ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی شوگر مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی ہے،ایکس مل ریٹ 121روپے فی کلو تک آ گئے ہیں۔

پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سیزن میں 67لاکھ ٹن سے زیادہ چینی بنی جبکہ رواں سیزن میں 65لاکھ ٹن سے زیادہ چینی بنے گی۔

گزشتہ کرشنگ سیزن میں شوگر ملز مالکان کے چینی کے ایکس مل ریٹ 140روپے فی کلو تک رہے لیکن دو دسمبر پیر کو چینی کے ایکس مل ریٹ خیبرپختونخوا میں 124روپے 50پیسے کلو رہ گئے۔ جبکہ لوئر سندھ میں پیر دو دسمبر کو چینی کے ایکس مل ریٹ 122روپے کلو ہو گئے ۔

سنٹرل پنجاب میں بھی چینی کے ایکس مل ریٹ خیبرپختونخوا کی شوگر ملوں کے برابر 124روپے 50پیسے فی کلو رہ گئے۔ جنوبی پنجاب میں چینی کے ایکس مل ریٹ پیر دو دسمبر کو 121روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سیاست میں بدلے ہوئے حالات اور بے چینی کی داستان کچھ یوں!

مزید خبریں